دفاعی بجٹ میں کٹوتی، ہم قوم پر کوئی احسان نہیں کر رہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک ۔ پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم بجٹ میں کٹوتی کروا کے قوم پر کوئی احسان نہیں کر رہے۔ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ قوم یقین رکھے بجٹ میں کٹوتی سے ملکی دفاع پر کوئی اثر نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی قوم پھر  ان کے گھر والے ہیں۔  بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جوانوں پر نہیں ہو گا۔