بھارتیوں کی اوچھی حرکتیں، دھونی کے گلوز پر ایسا نشان کہ آئی سی سی بھی چیخ پڑی، بڑا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک ۔ بھارتی حکومت کی طرح بھارتی کھلاڑیوں کی بھی اوچھی حرکتیں، ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے وکٹ کیپننگ گلوز پر بھارتی فوج کا نشان ’’ بَلی دان‘‘ دیکھ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی چیخ پڑی، بھارتی کھلاڑی کو متنازعہ نشان والے گلوز استعمال کرنے سے منع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوا۔ اس دوران بھارتی وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹ کیپننگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ دھونی نے میچ کے دوران جو گلوز استعمال کئے ان کی وجہ سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ دھونی کے گلوز پر بھارتی فوجی کمانڈوز کا نشان’’ بَلی دان‘‘  یعنی قربانی بنا ہوا تھا۔ آئی سی سی نے دھونی کی اس حرکت کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بھارتی بورڈ اور دھونی کو آئندہ اس ’’  بلدان‘‘  نشان والے گلوز استعمال کرنے سے سختی سے منع کر دیا۔

دھونی کے گلوز پر بھارتی سپیشل کمانڈوز کا نشان’’ بَلی دان‘‘  صرف بھارتی فوج کے خاص گروپ کو ہی استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ دھونی کی جانب سے اس لوگو کو اپنے گلوز پر لگانے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے یہ سب جانتے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف بھارت میں کھیلے گئے ایک میچ میں پوری بھارتی ٹیم نے بھارتی فوج کی ٹوپیاں پہن کر حصہ لیا تھا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے کھیل کے اصولوں کے منافی قرار دیا گیا تھا۔