کرکٹ ورلڈکپ 2019: پاک سری لنکا میچ بارش کی نظر ہونے کا خدشہ، برسٹل میں گہرے بادلوں کے ڈیرے

ویب ڈیسک ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے کا گیارہواں میچ آج پاکستان سری لنکا کے بیچ برسٹل میں کھیلا جائے گا لیکن میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ برسٹل شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں پچھلے کئی گھنٹو سے مسلسل بارش کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے بیچ کھیلا جانے والا ورلڈکپ کا میچ بارش کی نظر ہونے کا خطرہ ہے۔ برسٹل میں صبح سے جاری بارش کے باعث اب تک ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ میچ منتظمین کے مطابق اگر میچ شروع ہونےمیں تاخیر ہوئی تو ہو سکتا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان 50 اووروں کا میچ 20, 20اوور تک محدود کر دیا جائے۔

بارش نہ روکنے کی صورت میں میچ نہیں ہو پائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں کو ایک میچ میں فتح جبکہ دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔