بھارت کا لاپتہ فوجی طیارہ خلائی مخلوق نے اغوا کر لیا ہے، بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک ۔ بھارتی میڈیا آئے دن کوئی نہ کوئی نئی بونگی مارتا رہتا ہے۔ کبھی بھارتی فوج کو برفانی پہاڑوں پر ریچھ نما برفانی انسان نظر آجاتا ہے تو اب بھارت میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چند روز قبل بھارت کا لاپتہ ہونے والا فوجی طیارہ اصل میں خلائی مخلوق نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارت کے ایک فوجی طیارے  اے این 32  نے چین کے بارڈر کے پاس سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر کے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منتقطع ہو گیا۔ اس کے بعد اطلاعات آئیں کہ طیارہ کسی حادثے کا شکار ہو گیا ہے اور میں سوار تمام افراد مارے جا چکے ہیں لیکن اب تک طیارے کا ملبہ نہیں مل سکا۔

بھارتی طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے مختلف قسم کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن ایک بھارتی چینل نے تو حد ہی کر دی اور رپورٹ کر دی کہ بھارتی طیارے کو اصل میں خلائی مخلوق اغوا کر کے لے گئی ہے۔ بھارتی چینل کے مطابق کیونکہ اس جہاز کا ملبہ زمین اور سمندر کہیں نہیں مل سکا اس لئے کوئی ایلینز یعنی خلائی مخلوق ہی اس طیارے کو ہتھیا لے گئی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کے اس مضحکہ خیز دعوے کے بعد پوری دنیا اور خود بھارت میں بھی کافی جگ ہنسائی ہوئی رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ہمالیہ کی برف پوش پہاڑیوں میں رہنے والے برفانی انسان ہیٹی کے قدموں کے نشان ملے ہیں۔