پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات طے

ویب ڈیسک ۔ پاکستان نے سفارتی محاظ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ بشکیک میں ہونےوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات طے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان 14 جون کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران ملاقات طے پا گئی ہے۔ دونوں سربراہان کی ملاقات کا ایجنڈا بھی فائنل کیا جاچکا ہے۔

بشکیک میں ہونے والی  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہترین کیلئے اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ اسی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پوٹن کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دیں گے۔ اگر روسی صدر ولادی میر پوٹن پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لیتے ہیں، تو یہ پہلا موقع ہوگا جب ولادی میر پوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔