ورلڈکپ 2019: بھارت نے دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو شکست دے دی

ویب ڈیسک ۔ لندن کے اوول گراوٴنڈ میں بھارت اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو باوٴلنگ اور بیٹنگ دونوں میں چاروں شانے چیت کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوول گراوٴند لندن میں آج بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو بھارتی اوپنروں روہت شرما اور شکھر دھون نے بہترین بلے بازی کی۔ روہت شرما نے 57 رنز بنائے جبکہ شکھر دھون نے ورلڈکپ 2019 میں اپنی پہلی سنچری داغی، دھون 117 رنز بنائے۔ جبکہ کپتان کوہلی نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہردیک پانڈیا نے 27گیندوں پر 47رنز کی دھواں دار باری کھیل کر بھارت کا سکور 352رنز تک پہنچا دیا۔

آسٹریلیا کا پیس اٹیک بھارتی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آیا۔ آسٹریلیا کے سٹار باوٴلر مچل سٹارک کو 10 اووروں میں 74 پڑے اور انہوں نے صرف 1وکٹ حاصل کی۔ کمنز، زامپا نے ایک جبکہ سٹوئنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے 353 رنز کے ہدف کا تعاقب نہایت سست رفتار میں کیا گیا۔  61 کے سکور پر کپتان ایرون فنچ 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر نے اسمتھ کے ساتھ مل کر 72 رنز کی شراکت داری قائم کی، ڈیوڈ وارنر نے پریشر کی وجہ سے اپنے مزاج کے برخلاف بلے بازی کی اور وہ 84 گیندوں پر 56 رنز بنا کر چلتے بنے۔

 عثمان خواجہ اور اسمتھ نے 69 رنز جوڑے، عثمان خواجہ 42 اور  اسمتھ 69 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ میکسویل 28، اسٹونیس  صفر، کولٹرنائل 4، کومنس8، مچل اسٹارک 3 اور زمپا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے،ایلکس کیرے 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 50 اووروں میں 316رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب کمار اور بمرا نے 3،3 جب کہ چاہال نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھارت کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بڑی فتح ہے۔ اس سے قبل بھارت نے جنوبی افریقہ کو بھی یکطرفہ میچ میں شکست دی تھی۔