امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاوٴنٹ ہیک، پروفائل پر عمران خان کی تصویر لگ گئی

ویب ڈیسک – گزشتہ رات بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ٹویٹر اکاوٴنٹ سے اچانک پاکستان زندہ باز کے نعرے لگنے شروع ہو گئے اور ان کی پروفائل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی۔ بالی وڈ لیجنڈ کے پرستاروں کو اچانک ایک دھچکا لگا لیکن کچھ ہی دیر میں یہ بات واضح ہو گئی کہ بالی وڈ لیجنڈ کا ٹویٹر اکاوٴنٹ جسے 3.7 ملین لوگ فالو کرتے ہیں ہیک ہو چکا ہے۔

بالی وڈ لیجنڈ کا اکاوٴنٹ ہیک کرنے کا کارنامہ ترک ہیکروں سے سرانجام دیا۔ ٹویٹ میں ترکی سائبر آرمی کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے اور اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آئس لیںڈ کی جانب سے ترکی فٹبالروں کے ساتھ برے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

تاہم کچھ دیر بعد ہی ہیکرز کے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیئے گئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا اکاونٹ ریکور کر لیا گیا۔