جمہوریت کی خاطر ملک میں 5000 لوگوں کو پھانسی دینے کی تیاری، فہرست بھی تیار

ویب ڈیسک – پاکستان میں موجودہ سسٹم کو بچانے کی خاطر ملک میں موجود لگ بھگ 5000 لوگوں کو پھانسی دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ جن لوگوں کا لٹکایا جانا ہے ان کی فہرست بھی تیار کی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور صحافی و تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پانچ چھ اینکرز پاکستان کی ایک بہت بڑی شخصیت سے ملے جس میں ان کو بریفینگ دی گئی۔وہاں پر ہی یہ بات ہوئی کہ اگر 5000لوگوں کو بھی مارنا پڑا تو ہم مار دیں گے۔ اور اس بات کی گواہی وہ اینکرز بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ میں یہ بات کرنے والی شخصیت کا نام لے سکوں۔ لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک ٹی وی پروگرام میں 5000 لوگوں کو پھانسی دینے والی بات اسی تناظر میں کی تھی۔ رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ بات سوچنی چاہئیے کہ تمام مسائل جمہوری طریقے سے حل ہو سکتے ہیں یا پھر پانچ ہزار لوگوں کو مارنے سے حل ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ  اگر اس ملک میں پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا دیا جائے تو 22 کروڑ لوگوں کی قسمت سنور جائے گی۔ اس سے قبل بھی کئی وفاقی وزرا چند اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری کی خبریں پہلے ہی دے دیا کرتے تھے اگر فیصل واوڈا کی یہ خبر بھی اسی تناظر میں دیکھی جائے تو ہم آنے والے دنوں میں ملک میں کافی خوفناک حالات دیکھ سکتے ہیں۔