آصف زرداری کی بہن فریال تالپور گرفتار

ویب ڈیسک ۔ قومی احتساب بیورو نے سابق سدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو میگا منی لانڈرنگ سکینڈل اور جعلی اکاوٴنٹس کیس میں گرفتار کر لیا۔ فریال تالپور کو انہی کے گھر کو سب جیل قرار دے کر  زیرحراست رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  نیب حکام نے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریالپور کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ فریال تالپور کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ سکینڈل اور جعلی اکاوٴنٹس کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کیا گیا۔

نیب حکام کے مطابق فریال تالپور کو راولپنڈی میں نیب کے دفتر منتقل نہیں کیا جائےگا بلکہ اسلام آباد میں ایف ایٹ میں انہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور انہوں ہاوٴس اریسٹ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نیب شیخ شعیب،ڈپٹی ڈائریکٹرزمجتبٰی خان،افشا بشارت فریال تالپور کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دونوں  کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ نیب نے آصف زرداری کو پیر کو ہی گرفتار کرلیا تھا تاہم فریال تالپور کو آج گرفتار کیا گیا ہے۔