امریکی ڈالر کی بڑی اننگز، 157 پر ناٹ آوٴٹ، ملکی معیشت ناک آوٴٹ

ویب ڈیسک – امریکی ڈالر بھی پاکستانی روپے کا وہی حال کر رہا ہے جو آج کل غیر ملکی ٹیمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کر رہی ہیں۔ آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 157 روپے میں ٹریڈ ہوتا نظر آرہا ہے۔

ہفتے کے پہلے روز ہی   ڈالر ایک روپے 16پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 155.84 سے بڑھ کر 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث ڈالر پر دباؤ ہے جسکی وجہ سے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہے اور قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر انٹربینک میں 155.84 پر بند ہوا تھا۔