انضمام، مکی آرتھر، اور اظہر محمود سمیت سب ’بڑے‘ فارغ

ویب ڈیسک – ورلڈکپ میں نہایت ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کرتا دھرتاوٴں اور ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ داروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی حکام ٹیم کی ناقص کاکردگی پر شدید برہم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کاکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پی سی بی حکام نے ناقص کارکرگی کے ذمہ داران کی نشاندہی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باوٴلنگ کوچ اظہر محمود سمیت سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سٹاف کے دیگر عملے کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد مکی آرتھر کے ساتھ مزید معاہدہ نہ کرنے اور انہیں گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ چیف سلیکڑ انضمام الحق بھی اپنا عہدہ بچانے کے لئے ہاتھ پاوٴں مارتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم پی سی بی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران کو بڑا فیصلہ نہیں کیا جائے گا تاہم ورلڈکپ کے بعد ٹیم اور انتظامیہ میں جھاڑو پھیرا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ٹیم مینیجر طلعت علی، بولنگ کوچنگ اظہر محمود اور دیگر کوچنگ اسٹاف سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ہ امکان ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ کو لانے کےلئے ورلڈکپ کی تباہ کن کارکردگی کو جواز بنایا جائے گا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو آئندہ سیزن سے ختم کردیا جائےگا۔