
فیسبک نے اپنی کرنسی ’لبرا کوئن‘ لانے کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک – سوشل میڈیا رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنی کرپٹو کرنسی لانے کی خبر دے دی ہے۔ فیس بک کی آنے والی کرپٹو کرنسی کو ’لبرا کوئن‘ کا نام دیا گیا ہے جو مشہور زمانہ کرپٹو کرنسی ’بٹ کوئن‘ کی طرز پر استعمال کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے سال 2020 میں اپنی کرپٹو کرنسی ’لبرا کوئن‘ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ’لبرا کوئن‘ کو فیس بک کی جانب سے بنائے گئے ’کیلبرا والٹ‘ میں رکھا جا سکے گا۔ پہلے مرحلے میں ’لبرا کوئن‘ کو فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجا جا سکے گا۔
دوسرے مرحلے میں’لبرا کوئن‘ آف لائن ادائیگی یعنی بل بھرنے، سودا خریدنے اور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال ہوگی’لبرا کوئن‘ کو کامیاب بنانے کے لئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے کوشاں ہیں۔ جبکہ ای بے، اسپوٹیفائی، اور اوبر نے مستقبل میں ’لبرا کوئن‘ سے رقم کی ادائیگی قبول کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ’لبرا کوئن‘کو بِٹ کوائن اور دیگر کریپٹوکرنسیز کو عوام کی جانب سے وسیع پیمانے پر اپنانے میں جو روکاوٹیں حائل تھیں وہ درپیش نہیں ہوں گی۔