ملک میں بغاوت کی کوشش، ایتھوپیا کے آرمی چیف کو قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک ۔ افریقی ملک ایتھوپیا کی نو ریاستوں میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اس کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش میں ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پورے ایتھوپیا کا دنیا سے رابطہ منقتطع کرنے کے لئے ملک میں انٹرنینٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی اور ملک کی حکومت کا تختہ الٹنے والے عناصر کو ایتھیوپیا کے آرمی چیف نے روکنا چاہا جس پر انہیں ان کے دفتر کے اندر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے اسسٹنٹ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد علی کے مطابق ملک میں بغاوت کی کوشش کی گئی جس پر چیف آ ف آرمی سٹاف سمیت کچھ افسران حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس وقت ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جس کے باعث افریقی ریاست کو بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔