ٹی وی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے معروف ٹی وی اداکارہ اور ہدایتکار یاسر نواز اور دانش نواز کی والدہ رضائے الٰہی سے کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے  وفات پا گئیں۔

یاسر نواز اور دانش نواز کی والدہ ماضی کے معروف اداکار فرید نواز بلوچ کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

ڈرامہ اور ٹی وی انڈسٹری نے یاسر نواز کی والدہ کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی۔