ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے 64 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ویب ڈیسک ۔ ماضی کی معروف فلمی ہیروئین اداکارہ انجمن نے 64برس کی عمر میں گلوکار و موسیقار لکی علی سے دوسری شادی کر لی۔ انجمن کے سابق شوہر ملک مبین کو چند سال قبل لاہور میں ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کے قتل کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی فلموں کی لیجنڈ اداکارہ و گلوکارہ انجمن نے ایک بار پھر جیون ساتھی چن لیا، انہوں نے لاہورمیں موسیقار و گلوکار لکی علی سے دوسری شادی کر لی۔ انجمن کا کہنا ہے کہ تنہائی کو ختم کرنے کے لئے ایک بار پھر جیون ساتھی چنا ہے۔ انجمن  کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا ایک بڑا فیصلہ تھا اور میں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کی مشاورت سے کیا۔

انجمن نے کہا کہ نکاح کرنا کوئی بری بات نہیں، میں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں تھی۔لکی علی کے خاندان نے مجھے عزت دی اور قبول کیا، مجھے عزت دی، مجھے تحفظ کا احساس دیا۔

یاد رہے کہ انجمن ماضی میں سلطان راہی کے ساتھ پنجابی سینما کی سب سے سپر ہٹ جوڑی کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے پہلی شادی کسٹم افسر ملک مبین سے ہوئی تھی جن سے ان کی اولاد بھی ہے۔ مبین ملک کو 2013 میں ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔