ڈیل ہو گئی، 15 ارب ڈالر کے عوض نوازشریف کی رہائی کنفرم، تہلکہ خیز خبر

ویب ڈیسک – شریف خاندان کی حکومت کے ساتھ ڈیل کے معاملات 70 فیصد تک طے پا چکے ہیں، 15 ارب ڈالر کے عوض سابق وزیراعظم نوازشریف کسی بھی وقت ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ سنئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے تہلکہ مچا دینے والی خبر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیل کی خبروں کی تردید کرنے والی ن لیگ اصل میں حکومت کے ساتھ معاملات طے کر چکی ہے اور حکومت نے بھی معاملات کو زیادہ الجھانے کے بجائے اب نوازشریف کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سنئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی چینل پر خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو قطر کی کی جانب سے  پاکستان کو 3ارب ڈالر ملے ہیں، اس کے علاوہ بھی 12ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کار ی کا بھی قطر نے کہا ہے ،میں سوفیصد تو نہیں کہہ سکتا مگر یہ بات ضرور ہورہی ہے کہ نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازکو دیس نکالا مل رہا ہے ،وہ جرمانہ ادا کریں اور لندن جا کر برگر کھائیں اور اپنا علاج کرائیں۔

سنئیر صحافی کا کہنا تھا کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی پاکستان کے پرانے دوست ہیں،جب پاکستان میں ڈیل یا ڈھیل کی بات ہوتی ہے تو اس میں قطر کا ایک کلیدی کردار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شریف خاندان کے کچھ غیر ساسی افراد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ڈیل کے پیغامات بھجوانے کی خبریں آتی رہی ہیں تاہم ن لیگ مسلسل کسی بھی قسم کی ڈیل سے انکار کرتی آئی ہے۔