گلوکار راحت فتح علی خان ڈاکٹر بن گئے، آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈگری جاری کر دی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو دنیا کی بہترین یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ڈگری  موسیقی میں گراں قدر خدمات پردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو  موسیقی میں گراں قدر خدمات پردنیا کے بہترین تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ڈگری جاری کر دی ہے۔ اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ موسیقی سے لگاؤ نے آج مجھے بلندیوں تک پہنچا دیا۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان فن قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد راحت فتح علی خان نے ان کی جگہ سنبھالی اور فن قوالی کے ساتھ ساتھ موسیقی کی دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا۔ ہمسایہ ملک بھارت کی فلم انڈسٹری میں راحت فتح علی خان کا نام فلم کی موسیقی کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔