سی این جی 22روپے فی کلو مہنگی، پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

ویب ڈیسک ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی نے یکم جولائی سے ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا( آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی) نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے مکمل بھر میں نافذالعمل ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 19 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ 22 روپے فی

دوسری طرف اوگرا نے دیگر پٹرولیم مصنوعات خاص طور پر پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس سے قبل ایک خبر آئی تھی کے شاید پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کی کمی کی جائے گی تاہم اوگرا نے ماہ جولائی کے لئے پٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا۔