دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیوی گھر سے بھاگ گئی

ویب ڈیسک ۔ دبئی کے حکمران اور دنیا کی طاقت ور ترین شخصیات میں سے ایک محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بن حسین گھر سے بھاگ گئیں، حیا بنت حسین اپنے ساتھ دونوں بچے اور کروڑوں پاوٴنڈ کی رقم بھی لے کر فرار ہو گئیں۔ محمد بن راشد نے بیوی کے فرار کو غداری قرار دے دیا۔ حیا بن حسین محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی بیوی تھیں اور وہ اردن کے بادشاہ  عبداللہ کی سوتیلی بہن  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوں اور ان کی اہلیہ حیا بنت حسین کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ حیا بنت حسین حاکم دبئی سے علیحدگی چاہتی تھیں تاہم محمد بن راشد ایسا نہیں کرنا چاہتے تھے۔ جس کے بعد حیا بنت حسین نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے دبئی کے شاہی محل سے فرار کی راہ اختیار کی اور اپنے دونوں بچوں اور کروڑوں برطانوی پاوٴنڈز کو لے کر فرار ہو گئیں۔ حیا کے فرار کے بعد محمد بن راشد نے اسے غداری قرار دے دیا اور حیا سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

حیا بنت حسین کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ شاید جرمنی فرار ہو گئی ہیں اور اپنی بقیہ زندگی وہی گزارنا چاہیں گی جس کے لئے وہ جرمن حکومت کو سیاسی پناہ کی درخواست بھی دیں گی۔ ایک دوسرے خیال کے مطابق حیا اپنے بچوں سمیت لندن میں کہیں روپوش ہیں۔