برطانوی شاہی جوڑے کی رواں سال پاکستان آمد

ویب ڈیسک – ملکہ برطانیہ کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن اس سال پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ کسی بھی برطانوی شاہی خاندان کے فرد دو دہائیوں میں پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑا رواں سال سردیوں میں پاکستان کو سرکاری دورہ کرے گا۔ دورے میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان آئیں گے۔

برطانوی شاہی محل کے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستا نی دفتر خارجہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ لندن میں پاکستان ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام انکے استقبال کے منتظر ہیں۔

شہزادہ ولیم آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بڑے بیٹے اور برطانیہ کے ولی عہد ہیں۔