سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ویگن آر کی نئی قیمت جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

ویب ڈیسک – ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہنڈا کمپنی نے چند روز قبل گاڑیوں کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا تھا اس کے بعد ٹیوٹا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔ ملک میں ہنڈا اور ٹیوٹا کی نسبت چھوٹی اور سستی گاڑیاں بنانے والی کمپنی سوزوکی نےبھی یکم جولائی سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے یکم جولائی سے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد ایک عام سے گاڑی بھی صارف کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے ان کے لئے اب ملک میں سستی گاڑیاں بنانا ممکن نہیں رہا ہے۔

سوزکی کی جانب سے نئی ریٹ لسٹ آج نافذ العمل ہو گی۔ نئی قیمتوں کے مطابق اس وقت ملک میں سب سے زیادہ خریدی جانے والی گاڑی سوزوکی ویگن آر جو کہ پہلے 13 لاکھ اور 44 ہزار کی تھی اب 16 لاکھ اور 25 ہزار کی ہو گئی ہے۔ جبکہ 1000 سی سی سوزوکی کلٹس 19 لاکھ 75 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

سوزکی کی نئی ریٹ لسٹ یہ ہے