حاکم شارجہ کے جوان بیٹے اور معروف فیشن ڈیزائنر انتقال کر گئے

ویب ڈیسک – متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے حکمران  ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے جوان بیٹے خالد بن سلطان لندن میں اچانک انتقال کر گئے۔ خالد بن سلطان القاسمی کی عمر 39 برس تھی اور وہ برطانیہ کے ایک مشہور فیشن ڈیزائنر بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے حاکم شیخ سلطان  بن محمد القاسمی کے 39 سالہ بیٹے شیخ خالد بن سلطان القاسمی لندن میں انتقال کرگئے، ان کی میت قانونی کارروائی کے بعد کل متحدہ عرب امارات پہنچنے گی۔ شہزادے کی اچانک موت پر شارجہ میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

خالد بن سلطان القاسمی کی اچانک وفات کے بعد عرب امارات میں  تین دن سوگ کے دوران سرکاری ادراوں میں عام تعطیل ہوں گے اور قومی پرچم سرنگوں رکھے جائیں گے۔

شہزادہ خالد بن سلطان فنون لطیفہ بھی خصوصی دلچسپی رکھتے تھے، وہ شارجہ اربن پلاننگ کونسل کے چیئرمین بھی تھے اور شارجہ آرکیٹیکچر ٹرینیئل کے سربراہی بھی کررہے تھے جب کہ برطانیہ میں معروف فیشن برانڈ قاسمی کے بانی بھی تھے۔