ہمیں موقع دیں ہم ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے رقم وصول کر کے آپ کو دیتے ہیں، اڈیالہ جیل سےڈاکووٴں کا وزیراعظم کو خط

ویب ڈیسک – اڈیالہ جیل میں قید ڈاکووٴں کے ایک گروہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے کسی طور پاکستان کا پیسہ واپس نہیں کریں گے آپ ہمیں موقع دیں ہم ان سے پیسہ وصول کر کے حکومت کو دے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سنئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے ڈاکوؤں نے ایک خط لکھا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے ڈاکو ہرگز ٹیکس نہیں دیں گے نہ عوام کا پیسہ واپس کریں گے۔ ہم لوگوں کو ایک ذمہ داری دی جائے، ہمارا ڈاکوؤں کا ایک گروپ بنایا جائے ، ہم ان سے پیسے وصول کر کے حکومت کو دیں گے۔

سنئیر صحافی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے پاس اتنی دولت ہے کہ ہ آنے والی نسلیں اگر روزانہ ایک ہزار ڈالربھی خرچ کریں تو وہ ختم نہیں ہو سکتی۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ  عمران خان کو بنی والے گھر کی  دو ارب روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔ وہاں کراچی کی کوئی کمپنی فلیٹ بنانا چاہتی تھی کیونکہ یہ جگہ اونچائی پر ہے، وہ مالیت وزیراعظم عمران خان نے ظاہر نہیں کی ، باقی بھی سب نے یہی کیا ہے کہ اصل مالیت ظاہر نہیں کی۔