مہوش حیات کا ‘بوتل ڈھکن چیلنج’ کامیاب، اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کی تمغہ امتیاز جیتنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا تیزی سے مقبول ہونے والا ’بوتل ڈھکن چیلنج‘ نہ صرف قبول کیا بلکہ کامیابی کے ساتھ سر انجام بھی دے دیا۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور ہالی وڈ اداکار جیسن سٹیتھن کی طرح کامیابی سے کِک مار کے بوتل کا ڈھکن کھول دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے اس چیلنج  میں بوتل کے ڈھکن کو ہاتھوں کا استعمال کیے بغیرایک کِک سے ہٹانا ہوتا ہے۔ جیسن کے بعد بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اس چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی۔  ہالی ووڈ کے معروف اداکارجیسن اسٹیتھم نے چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

 

پاکستان کی معروف اداکارہ  مہوش حیات نے یہ چیلنج نہ صرف قبول بلکہ اسے کامیابی سے سرانجام بھی دیا۔ مہوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربوتل کیپ چینلج کو پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔