یہ تو ٹریلر تھا، مریم نواز کے پاس اور بھی خوفناک ویڈیوز ہیں، سنئیر صحافی کا انکشاف

ویب ڈیسک ۔ ملک کے نامور صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جو ویڈیو دکھائی وہ کچھ بھی نہیں ہے۔ مریم نواز کے پاس اس سے بھی خوفناک اور تہلکہ خیز ویڈیوز موجود ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سنئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں جو ویڈیو دکھائی گئی یہ کچھ بھی نہیں تھی۔ مریم نواز کے پاس اس سے بھی زیادہ خطرناک ویڈیوز موجود ہیں جو وہ وقت آنے پر سامنے لا سکتی ہیں۔ اگر وہ ویڈیوز سامنے آگئیں تو تہلکہ مچ جائے گا۔

حامد میز نے انکشاف کیا کہ اس ویڈیو کے بھی کچھ حصے منظر عام پر لائے گئے جبکہ کچھ کو چھپا لیا گیا ہے۔ دوسری ویڈیوز میں بھی یہی جج صاحب بتا رہے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ کے کچھ ججوں نے کس طرح ان پر دباوٴ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے لئے۔ حامد میر نے کہا کہ چیف جسٹس کو چاہیئے کہ فوری اس معاملے کا نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ نوازشریف کو سزا دینے والے جج ارشد ملک پر دباوٴ ڈالا گیا جس کے ثبوت کے طور پر ارشد ملک اور لیگی ورکر ناصر بٹ کی ایک ویڈیو پریس کانفرنس میں دکھائی گئی۔ دوسری جانب احتساب جج کے عدالت کے ویڈیو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔