ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہے، اگر عدالت میں غلط ثابت ہو گئی تو مریم بی بی کو 14 سال قید ہو جائے گی: اعتزاز احسن

ویب ڈیسک ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی لیک کی گئی ویڈیو پر  سوالات اٹھا دیئے ہیں اور ساتھ مریم نواز کو آنے والے خطرات سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جو ویڈیو میڈیا کو دکھائی ہے وہ ایڈٹ کی گئی ہے۔ جس سے اس کی صحت پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے ۔ دوسرا یہ کہ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں عدلیہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اگر عدالت مریم بی بی کو کہتی ہے کہ آپ ہمیں اصل ویڈیودیں اور وہاں ویڈیو غلط ثابت ہو گئی تو مریم بی بی کو کم از کم 14 سال کی قید ہو سکتی ہے۔

اعتزاز احسن نے اور کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔۔۔