ورلڈکپ میں شکست کے بعد سرفراز احمد نے کپتانی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی ۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019 کے پہلے مرحلے سے ہی باہر ہو کر وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آج کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی اور اپنے مستقل کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس میں  سرفراز احمد نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کپتانی نہیں چھوڑ ہے ، کپتان چیئرمین پی سی بی نے بنایا تھا اور اب فیصلہ بھی انہیں ہی کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ  کہ شروع کے میچز میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ، میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے ، انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچز میں ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ۔ ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ برے واقعات ہوئے ،ٹیم کے ساتھ جو واقعات ہوئے وہ بالکل اچھا نہیں تھا ۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں ورلڈکپ کے دوران ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نے ہمارا رن ریٹ بہت خراب کر دیا۔ دیگر میچوں میں پچ مشکل ہونے کی وجہ سے ہم رن ریٹ کو بہتر نہ بنا سکے۔