لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران یاسرحسین نے اقراء عزیز کو پروپوز کر دیا ، اقراء کی ہاں

ویب ڈیسک – گزشتہ روز لکس سٹائل ایوارڈ 2019 کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ اس تقریب میں ملک بھر سے شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کی۔ لیکن اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ اقراء عزیز کو پروپوز کر دیا۔ اقراء عزیز نے یاسر حسین کا پروپوزل قبول کر لیا اور انہیں ’ہاں‘ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔

یاسر کی جانب سے اقراء کو پروپوز کرنے اور انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی دوستی کے چرچے پوری انڈسٹری کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی تھے۔ اب دونوں نے اس دوستی کو رشتے میں بدل لیا ہے۔