یاسر حسین کے اقراء عزیز پروپوز کرنے طریقے نے تنازع کھڑا کر دیا، اقراء کو سر عام بار بار چومنے پر عوام شدید برہم

گزشتہ روز لکس سٹائل ایوارڈ 2019 کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ اس تقریب میں ملک بھر سے شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ اقراء عزیز کو پروپوز کر دیا۔ اقراء عزیز نے یاسر حسین کا پروپوزل قبول کر لیا اور انہیں ’ہاں‘ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار یاسر حسین نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔

تاہم یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کو پروپوز کرنے کے بعد بار بار چومنا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک غیر اخلاقی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سر عام بھرے مجمعے اور سکرین پر ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ عوام اقراء اور یاسر کو بھارتی اداکار جوڑی دپیکا اور رنویر سے مشابہت دی لیکن یہ بھی یاد کروایا کہ یہ پاکستان ہے اور یہاں اخلاقیات کا معیار کچھ اور ہے۔

 

کیا یاسر حسین کا اقراء عزیز کو سرعام بار بار چومنا ٹھیک تھا؟

View Results

Loading ...
 Loading ...