مریم نواز کی پریس کانفرنس کیوں دکھائی؟ ملک کے 3 بڑے چینل غیر معینہ مدت کیلئے بند

ویب ڈیسک ۔ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے تین بڑے ٹی وی چینلوں کی نشریات پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگاتے ہوئے نشریات فوری طور پر بند کر دی ہیں۔ پابندی کی زدمیں آنے والے چینلوں میں  چینلز 24 نیوز، کیپیٹل ٹی وی اور اب تک شامل ہیں۔ تینوں چینلوں کی نشریات پر تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پیمرا کے ترجمان نے کہا تھا کہ مریم نواز نے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کی جسے براہ راست نشر کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے اور مریم نواز کی پریس کانفرنس براہ راست نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

تاہم آج اچانک  چینلز 24 نیوز، کیپیٹل ٹی وی اور اب تک چینل کی نشریات بند کر دی گئیں ۔ ٹی وی چینلز کی انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر کے کیبل نیٹ ورکس پر ان کے چینل غائب کر دیے گئے ہیں۔