مریم نواز ایک اور مشکل میں، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کروانے پر عدالت طلب

ویب ڈیسک ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی صاحبزادی ایک مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ نیب عدالت نے مریم نواز کو ایوان فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ جمع کروانے پر 19 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نے ضمانت پر رہا ہونے والی مریم نواز پر ایک مرتبہ پھر اپنا شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ مریم نواز ان کے والد نوازشریف اور شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایوان فیلڈ ریفرنس میں بالترتیب 7، 10 اور ایک سال کی سزا ہو ئی تھی۔ نوازشریف اب تک کوٹ لکھپت جیل میں جبکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا فی الحال معطل کر دی گئی ہے۔