سفارتی محاظ پر حکومت کی پھر بے عزتی، امریکہ نے عمران خان کے دورے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا

ویب ڈیسک – بڑے بڑے دعوے کرنےو الی تبدیلی سرکار کو سفارتی محاظ پر ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکی وزارت خارجہ نے رواں ماہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ اس سے قبل عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے بھی حکومت کو شرمندگی اٹھانا پڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان  مورگن اورٹیز نے واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اس ماہ دورہ امریکہ کے حوالے سے ہمارے پاس کو اطلاع نہیں ہے، صرف وائٹ ہائوس ہی تصدیق کر سکتا ہے، وائٹ ہاؤس سے رابطے کے بعد آگاہ کروں گی۔ انہوں نے کہا عمران خان کے دورہ امریکہ  کا سنا ضرور ہے لیکن سرکاری طور پر ہمیں اب تک مطلع نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اطلاعات تھی کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان کے اس دورے کو پاکستان میں بہت اہمیت دی جا رہی تھی تاہم اب ان کے دورہ امریکہ پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔