پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط مل گئی

ویب ڈیسک – سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے کے مطابق پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے، جس سے ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہوا اور ملکی معیشت کو سہارا ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو بیل آوٴٹ پیکج سے 99 کروڑ اور 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔ یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف اور  پاکستان کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرضہ ملے گا۔ پاکستان کو یہ رقم 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کی جائے گی۔ قرض کے عوض آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔