جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ناصر بٹ کی صحافی کو رشوت، گاڑی کی چابی اور لاکھوں روپے تھما دیئے، بڑا انکشاف سامنے آ گیا

ویب ڈیسک – سنئیر صحافی و اینکر عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مسلم لیگ ن کے کارکن ناصر بٹ کے حوالے سے اپنے ٹی وی پروگرام میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ انہیں ایک صحافی نے بتایا ہے کہ جن دنوں  شریف خاندان  عدالتوں میں پیش  ہوتا تھا ان دنوں ناصر بٹ عدالت کے باہر مینجمنٹ کا کام کیا کرتا تھا۔ شریف خاندان کی عدالت پیشیوں کے موقع پر اسلام آباد کے ایک صحافی نے مریم نواز اور نوازشریف سے ان کے کیسز سے متعلق تین چار مرتبہ کافی سخت سوالات کیے تھے جس پر مریم نواز نے میڈیا کے سامنے ہی کہا تھا کہ یہ ایسے ہی الٹی اور غلط بات کرتا ہے ۔

اس صحافی کے بقول ناصر بٹ نے انہیں پکڑا اور سائیڈ میں لے گیا اوراس نے ایک جاپانی گاڑی کی چابی دی اور ساتھ پانچ لاکھ روپے کی پیشکش کی جس پر صحافی کی ان سے لڑائی ہو گئی اور صحافی نے کہاکہ میں شور مچا دوںگا اور سب کے سامنے جا کر بات کرتا ہوں تو ناصر بٹ نے صحافی سے معذرت کی اور گاڑی کی چابی کے ساتھ پیسے بھی واپس لے لیے ۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو پریس کانفرنس میں دکھائی تھی۔ مریم نواز کے بقول یہ ویڈیو نوازشریف کے ایک چاہنے والے ناصر بٹ نے خفیہ طریقے سے بنائی تھی۔