بھارت ورلڈکپ سے باہر، نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں فتح حاصل

ویب ڈیسک – مانچسٹر میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے بعد بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دیکر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ نے بھارت کی جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا تاہم بھارتی ٹاپ آرڈر کی نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنےہوا نکل گئی ا اور صرف 5 رنز پر 3 بیٹسمین پولین لوٹ گئے۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جدیجا کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی، رویندرا جڈیجا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز بنائے تاہم چھکا مارنے کی کوشش میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلے ہی اوور میں دھونی 50 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سانٹنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔