رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا شوہر کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ کو خط، حکومت پاکستان پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک – منشیات کیس میں گرفتار لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ اہلیہ نبیلہ ثناء اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی گرفتاری کو سیاسی اور ناجائز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پر سنگین الزامات لگا دیئے ہیں۔ اپنے خط میں رانا ثناء کی اہلیہ نے لکھا ہے کہ ان کے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا۔ رانا ثناء کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اس مشکوک واقعہ کی تحقیقات کرے۔

نبیلہ ثناء نے خط میں کہا ہے کہ  رانا ثنا اللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے اُنکا قتل یا گرفتار کر لیا جائے گا، ریاست نے اُنکی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی۔

نبیلہ ثناء نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے وزیراعظم اور حکومت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے رانا ثناء اللہ کو عمران خان  ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کرایا، رانا ثنا اللہ کو حکومت پر تنقید کرنے کی سزا دی گئی ہے اور ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہی۔