ہوٹل میں خاتون کے ساتھ چھڑخانی، افغانستان کے نامور باوٴلر پر ایک سال کی پابندی لگ گئی

ویب ڈیسک ۔ افغانستان کے نامور کھلاڑی ایک بڑے تنازع کی زد میں آکر اپنا کیرئیر داوٴ پر لگا بیٹھے، انگلینڈ میں ہوٹل میں قیام کے دوران مہمان خاتون سے چھیڑ خانی کرنے پر افغانستان کے فاسٹ باوٴلر آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ آفتاب عالم پر الزام تھا انہوں نے ہوٹل میں ایک مہمان خاتون کیساتھ انتہائی بدتمیزی کی تھی، انکوائری کے بعد الزام سچ ثابت ہو گیا۔ جس کے بعد آفتاب عالم کو سخت سزا دیتے ہوئے ایک سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

آفتاب عالم نے ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد ہوٹل میں مہمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی تھی۔ افغانستان کو بھارت کے خلاف اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔