
چئیرمین سینٹ کیخلاف اپوزیشن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم عمران خان
ویب ڈیسک ۔ اپوزیشن کی چئیرمین سینٹ کے خلاف سرگرمیاں ان دنوں عروج پر ہیں اور انہیں ہٹانے کے لئے اپوزیشن نہ صرف قرار داد جمع کروا چکی ہے بلکہ میر حاصل بزنجو کو نئے چئیرمین سینٹ کے امیدوار کے طور پر نامزد بھی کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں وزیراعظم عمران خان چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے حق میں کھڑے ہوگئے ہیں اور اپوزیشن کی قرارداد کو ہر صورت ناکام بنانے کی ٹھان لی ہے۔
آج وزیراعظم عمران خان چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ، اس اہم ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو اپوزیشن کے خلاف ڈٹ جانے اور عہدے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہیں حکومتی وزراء کو نمبر گیم پوری کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے چئیرمین سینٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم اپوزیشن کی چئیرمین سینٹ کے خلاف قرار داد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔