تم نے میرا ٹویٹر اکاوٴنٹ بند کروا دیا، شرم آنی چاہیئے تمہیں، کینیڈا کا صحافی شاہ محمود قریشی پر برس پڑا، تلخ جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک – لندن میں جاری ’ڈیفنڈ میڈیا فریڈم‘ کانرنفس میں شرکت کر رہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس وقت شدید ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا جب کینیڈا کا ایک صحافی کانفرنس کے دوران ان سے الجھ پڑا۔ شاہ محمود قریشی سٹیج پر بیٹھے تھے کہ کنیڈین صحافی اپنی نشست سے کھڑا ہوا اور شاہ محمود قریشی پر چلانا شروع کر دیا کہ تم نے میرا ٹویٹر اکاوٴنٹ بند کر وا دیا ہے۔ جس پر شاہ محمود نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کیا نہ میں ایسا کر سکتا ہوں۔

کینڈین صحافی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر باتیں شروع کر دیں۔ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صحافی کے انداز گفتگو پر سخت تنقید کیا اور کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں ہے جس طرح آپ گفتگو کر رہے ہیں۔ کینیڈین صحافی نے شاہ محمود قریشی کو کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہیئے جس پر شاہ محمود نے کہا کہ تم ڈبل سٹینڈرڈ رکھتے ہو۔

یاد رہے کہ  ’ڈیفنڈ میڈیا فریڈم‘ کانفرنس میں غیر ملکی صحافیوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سیشن کا بائیکاٹ کیا اور سیشن میں انکی آمد کے موقع پر کرسیاں خالی تھیں ۔ شاہ محمود نے اس بات پر ذور دیا کہ وئٹر یا کسی اور سوشل میڈیا ادارے کی پالیسیوں پر حکومت پاکستان کاکوئی کنٹرول نہیں ہے۔