جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل: چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا، اگلے ہفتے سے کیس کی سماعت

ویب ڈیسک – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے سے کیس کی سماعت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا بنچ 16 جولائی منگل کو جج ویڈیو کیس کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا ہے۔ جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بیان حلفی بھی جمع کروایا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے کیس پر اثر انداز ہونے کےلئے دباوٴ ڈالا اور 50 کروڑ روپے رشوت کی آفر بھی کی۔