شہباز شریف زلزلہ زدگان کی امداد کے اربوں روپے ڈکار گئے، برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار کا الزام

ویب ڈیسک ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف ایک بڑا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے الزام لگایا ہے کہ شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی زلزلہ زدگان کو دی گئی 50  کروڑ پاوٴنڈز کی رقم میں خوردبرد کر کے اسے اپنے ذاتی اکاوٴنٹوں میں جمع کروا لیا۔ کم ازکم 20 کروڑ پاوٴنڈ کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے صوبہ پنجاب کے لیے برطانیہ نے 50 کروڑ پاؤنڈز کی امداد دی، امداد کے لاکھوں پاؤنڈز برطانیہ منتقل کیے گئے جب کہ شہباز شریف نے کچھ رقم ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام سے چرائی۔

ڈیلی میل کی چشم کشا رپورٹ کے مطابق یہ رقم شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوئی، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔ اس حوالے سے سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی کا کہنا ہے کہ امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال انتہائی تشویشناک بات ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف فیملی نے ان الزامات کی تردید کر دی۔

اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز تھے، 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈز تک پہنچ گئے۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-7245013/Did-family-Pakistani-politician-STEAL-British-foreign-aid-money-asks-DAVID-ROSE.html