چوہدری نثار کو دل میں شدید تکلیف، کارڈیالوجی ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن کے رہنما اور سنئیر سیاستدان چوہدری نثار کو دل میں شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ چوہدری نثار کو اتوار اور پیر کی درمیانی رات ہسپتال لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سنئیر سیاستدان چوہدری نثار کو دل میں شدید درد کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رالپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چوہدری نثار کی ای سی جی کی گئی اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ چوہدری نثار کو تاحال ہسپتال میں ہی رکھا گیا جہاں  ڈاکٹرز ان کو ہونے والی تکلیف کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چوہدری نثار کو ابھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب چوہدری نثار کے ہسپتال آتے ہیں وہاں کی سیکورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اطراف میں تعینات کر دیا گیا ہے۔