اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے درمیان ‘تعلقات’ تھے، سابق وزیر خزانہ کی مبینہ اہلیہ ماروی میمن کا تہلکہ خیز انکشاف

ویب ڈیسک – مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی مبینہ اہلیہ ماروی میمن کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ الجھتے جا رہے ہیں۔ ماروی میمن کی جانب سے سوشل میڈیا پر سابق وزیرخزانہ کو دھمکیوں اور وارننگوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسحاق ڈار کی جانب سے مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ چند روز قبل ماروی میمن نے کہا تھا کہ بہت جلد کچھ بڑے انکشافات کریں گی جس کے بعد گزشتہ روز ماروی میمن نے ایک بار پھر سوشل میڈیا اسحاق ڈار اور ایک لیگی خاتون رہنما انوشہ رحمان کے درمیان ’’تعلقات‘‘‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ماروی میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کے درمیان ناجائز تعلقات تھے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماروی میمن نے ایک تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انوشہ رحماناسحاق ڈار کو ڈار صاحب یا ڈار انکل کہہ کر پکارتی تھی، تاہم معاملات کچھ اور تھے، یہ ایک قسم کا تکون تھا، اسحاق ڈار مجھے یقین دلانے کی کوشش کرتے تھے کہ وہ واقعی انوشہ رحمان کیلئے سوائے ایک انکل کے اور کچھ نہیں، اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق سامنے لاوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تکونی کہانی کافی مضحکہ خیز لگتی ہے لیکن یہ اس وقت میرے لئے خودکشی کرنے والی بات تھی۔

 

ماروی میمن نے مزید کہا کہ  اسحاق ڈار سے متعلق مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہو کر بلیک میل ہوگئے ، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

یاد رہے کہ یہ بات ہر زبان زد عام ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ماروی میمن سے خفیہ شادی کر رکھی، ماروی میمن کی جانب بارہا اسحاق ڈار کو دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں لیکن اسحاق ڈار کی جانب سے آج تک اس بات کی تصدیق یاد تردید نہیں ہوئی ہے۔