منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناءاللہ نے آرمی چیف سے اپیل کر دی

ویب ڈیسک –  منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناءاللہ نے آرمی چیف سےبڑی درخواست کردی، کہتے ہیں آرمی چیف میرے معاملے کا خود نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق آج عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ میں چیف آف آرمی سٹاف سے ریکوئسٹ کروں گا کہ اے این ایف میں آرمی کے حاضر سروس لوگ کام کرتے ہیں،آپ اس بات کا نوٹس لیں.

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں میجر جنرل آصف غفور سے بھی کہوں گا کہ جب آپ ہمیں پارلیمنٹ میں بریفنگ دینے آئے تھے توآپ نے کہاتھاکہ ہم نے سچ بول کر ہندوستان کیخلاف جنگ ہم نے جیتی ہے ، ہم نے قوم سے سچ بولا ہے ، سچ سرخروہوتاہے ۔ میں آصف غفور سے پوچھوں گا کہ آپ تک یہ سچ ابھی نہیں پہنچا، اس سچ کا بھی پتہ کریں اور اگر قوم تک نہیں تو کم ازکم اپنے چیف تک تو پہنچائی۔