شرح سود میں اضافہ کر دیا گیا ہے، مہنگائی ابھی مزید بڑھے گی: گورنر سٹیٹ بنک باقر رضا

ویب ڈیسک – گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان باقر رضا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ملکی معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مہنگائی میں ابھی مزید اضافہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بنک باقر رضا کا کہنا تھا کہ شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے، شرح سود کا اطلاق 17 جولائی سے ہوگا اور نئی پالیسی دو ماہ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی اوسط شرح کچھ بڑھنے کا امکان ہےجو ہمارے اندازے سے بھی زیادہ ہے، تاہم رواں سال مہنگائی کی شرح 11سے 12فیصد رہنے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ  شرح سود کو بڑھا کر 13.25 فیصد کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ  طے کرنے سے پہلے ہم مارکیٹ کا سروے کرتے ہیں،اس بات کو مد نظر رکھا جاتا ہے کہ مارکیٹ والے کیا سو چ رہے ہیں۔