بھارت: 3 انسانوں کی ‘بَلی’ چڑھا دی گئی، مندر سے سر کٹی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک – بھارت کے میں ایک انتہائی انسانیت سوز واقعے میں تین افراد کو مندر میں ’بَلی‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کو گلا کاٹ کر ہندو دیوتا شیولنگا کی مورتی کے آگے بھینٹ چڑھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیشن کے علاقے آننت پور کے نواحی گاوٴں میں دیوتاوٴں کو خوش کر نے کے لئے تین انسانوں کی بَلی (قربانی) چڑھا دی گئی۔ مرنے والوں کی شناخت پجاری شیوراما ریڈی ان کی بہن کاڈلپا کمالاما اور ستیا لکشمی کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تینوں افراد کو بھارت دیوتا شیولنگا کی مورتی کے سامنے گردنیں کاٹ کر مارا گیا تھا۔

مندر میں آنے والے پجاریوں نے تینوں افراد کی لاشیں مندر میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقع بظاہر دیوتاوٴں کو خوش کر نے کے لئے انسانی قربانی کا لگتا ہے۔ انسانی قربانی کے واقعے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ قدیم زمانے میں ہندو مذہب میں دیوتاوٴں کو خوش کرنے کی خاطر یا کالے جادو میں طاقت حاصل کرنے کے لئے انسانی خون کی بھینٹ دینا عام بات تھی۔ تاہم جدید دور میں ایسے واقعات پیش آنا ناقابل فہم تصور کیا جاتا ہے۔