بدنصیب بیٹے نے کلہاڑی کے وار کر کے ماں کو زخمی کر دیا، میرے بیٹے کو چھوڑ دو، زخمی ماں کی پولیس سے التجا

ویب ڈیسک – لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بد نصیب بیٹے نے اپنی سگی ماں پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ماں پھر بھی پولیس کے آگے ہاتھ جوڑ کے اپنے بیٹی کی رہائی کی منتیں کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک انسانیت سوز واقعے میں سگے بیٹی نے اپنی ماں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ماں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگوں نے 15 پر کال کر کے ڈولفن فورس کو طلب کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو ماں ظلم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اور بوڑھی خاتوں کو ظالم بیٹے سے بچایا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ضعیف خاتون کو طبی امداد دی۔ ممتا کی ماری بوڑی خاتون پولیس حراست میں اپنے بیٹے کو دیکھ کر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کو چھوڑ دینے کی التجا کرتی رہی۔