حافظ سعید گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ویب ڈیسک – کاوٴنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے کالعدم جماعت ا الدعوۃ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔ حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے سی ٹی ڈی  پنجاب نے گرفتار کر لیا ہے۔ حافظ سعید گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے لئے جارہے تھے کہ انہیں گوجرانوالہ میں حراست میں لے لیا گیا۔

کاوٴنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ حافظ سعید پر کئی مقدمات درج ہیں اور ان کی جماعت اور اس کی تمام ذیلی شاخوں کو کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔