شاہد خاقان عباسی کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ گاڑی کے اندر سے بنی ویڈیو منظر عام پر

ویب ڈیسک ۔ نیب نے ایل این سی کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور اسلام آباد موٹروے سے گرفتار کر لیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی لاہور پریس کانفرنس کے لئے آرہے تھے کہ نیب نے انہیں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا۔ اب سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

نیب نے آج لاہور اسلام آباد موٹروے پے کارووائی کر کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا، شاہد خاقان عباسی کو جس وقت گرفتار کیا جا رہا تھا اس وقت ان کے ساتھ بیٹھے شخص نے گاڑی کے اندر سے ویڈیو بنا لی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خاقان کو ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کیا گیا۔

 

مطابق نیب لاہور اور راولپنڈی نے مشترکہ کارووائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور میں ٹھوکرنیاز بیگ ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا، شاہد خاقان عباسی صدر ن لیگ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔ اس سے قبل  نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی کو 4 بار طلب کیا تھا تاہم شاہد خاقان عباسی نے نجی مصروفیات کی بنا پر نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے  ایل این جی ٹرمینل کے غیر قانونی ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ دوسری جانب ن لیگ نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری تصدیق کر دی ہے۔