پاکستان نے نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد – حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی اعلان عالمی انصاف عدالت کے فیصلے بعد آیا ہے۔ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی کا طریقہ کا طے کئے جانے کے بعد باقاعدہ اجازت مل جائے گی، پاکستان کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی انصاف عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت کو اس کے جاسوس تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ رجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو عالمی انصاف عدالت کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہےاور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو کمانڈر کلبھوشن یادیو تک رسائی کیسے دی جائے گی اس کا طریقہ کا جلد طے کر لیا جائے گا اور پھر بھارت کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عالمی انصاف عدالت نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارتی کی جانب سے اس کی رہائی کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسے صرف قونصلر رسائی دیے کر مقدمے کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا تھا۔